بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہو گی

Published on December 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

 راولپنڈی(یو این پی)بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ اڈیالہ جیل میں سماعت کرے گا، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کی عدم موجودگی کے باعث گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہوگی، اوپن ٹرائل ہوگا۔رپورٹس کے مطابق خاندان کے افراد اور شہری جو شرکت کرنا چاہیں آسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog