سعود شکیل اور ریلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کیلئے مضبوط امید وار

Published on December 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

 لاہور(یواین پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے کپتان سرفراز احمد کے مستقبل پر غور شروع کردیا۔ نوجوان کرکٹر سعود شکیل اور ملتان سلطانز سے گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونے والے ریلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کیلئے مضبوط دعویدار ہیں۔فرنچائز کی اعلیٰ قیادے سرفراز احمد کو ٹیم کی کپتانی دیئے جانے کے فیصلے کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں تاہم کئی افراد انکے 8 سالہ پی ایس ایل کپتانی کے دور کا خاتمہ چاہتے ہیں۔پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران ابتدائی طور پر سرفراز کو کپتان نامزد کرنے کے باوجود فروری میں آنے والے سیزن کے آغاز سے قبل تبدیلی کا امکان ہے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتانی سے متعلق کوچ شین واٹسن سے مشورہ لیا جائے گا اور وہ مبینہ طور پر قیادت میں تبدیلی کے حامی ہیں۔واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز نے معین خان ہیڈ کوچ کے عہدے سے ترقی دیکر ٹیم ڈائریکٹر بنادیا ہے جبکہ ہیڈکوچ کیلئے شین واٹسن کی خدمات لی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes