چینی صدر کے دورہ پاکستان کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

Published on March 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چینی صدر کے دورہ پاکستان کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، شی جنگ پنگ کی آمد مئی یا جون کے ماہ میں ہوگی، رشاکئی ایکنامک زون سمیت دیگر سی پیک منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بتایا گیا ہے کہ چینی صدر شی جنگ پنگ رواں برس پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔ چینی صدر کا 2015 کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا رواں سال مئی یا جون میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ دورے کے دوران سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پربات چیت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان چینی صدر کے دوران پاکستان کت حتمی شیڈول کیلیے بات چیت جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی شی جنگ پنگ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ رشاکئی ایکنامک زون سمیت دیگر سی پیک منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ رشاکئی ایکنامک زون کا افتتاح گزشتہ برس ہی کیا جانا تھا، تاہم ناکافی تیاریوں کے باعث منصوبے کے افتتاح ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رشاکئی اکنامک زون کا افتتاح چینی صدر شی جنگ پنگ سے ہی کروایا جائے گا۔ رشاکئی اکنامک زون سی پیک کے تحت 778 ایکڑ پر محیط صنعتی ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ منصوبے کو تین فیز میں 6 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبہ خیبرپختونخواہ میں صنعتی ترقی کا انقلاب آئے گا۔ جبکہ صوبے میں بے روزگاری پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes