زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں علاج معالجے کی خدمات بحال کر دی گئی ہیں،چینی  کمیشن

Published on December 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

 زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں علاج معالجے کی خدمات بحال کر دی گئی ہیں،چینی  کمیشنبیجنگ(یو این پی)  چین کے  نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے بتایا کہ نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے  زلزلے سے متاثرہ علاقے میں بھیجی گئی دو نیشنل ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو ٹیمز  نے   زخمیوں کو  بروقت  طبی خدمات فراہم کرنے، شدید زخمیوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے  اور طبی امور  کو منظم  انداز میں سر انجام دینے کے لیے مقامی طبی عملے کے ساتھ مل کر گرین چینلز کھولے ہیں. اب تک زلزلے کے متاثرین کو بروقت اور موثر علاج فراہم کیا گیا ہے اور آفت زدہ علاقے میں تشخیص و علاج  کی خدمات بحال کردی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیلتھ کمیشن، روایتی چینی ادویہ کی ریاستی انتظامیہ اور وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی بیورو کے ساتھ مل کر طبی وسائل کو مزید مربوط کرے گا، آفت زدہ علاقوں میں طبی عملے کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا اور متاثرین کے  علاج کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش  کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes