سیری بازار میں تاجر کے بہمانہ قتل کی واردات پر انجمن تاجران سراپا احتجاج

Published on December 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

سیری (یو این پی )سیری بازار میں تاجر کے بہمانہ قتل کی واردات پر انجمن تاجران سراپا احتجاج مقتول کے ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت و یکجہتی کیلئے پورے شہر میں شٹرڈاؤن ڈاون، انتظامیہ کو ریاست چوہدری کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی 10دن کی مہلت،تفصیلات کے مطابق سیری بازار میں صدر انجمن تاجران کی کال پر پورے شہر میں ایک گھنٹہ کیلئے شٹرڈاؤن کی کال دی گئی تاجران نے ریاست چوہدری کے بہمانہ قتل پر ورثاء سے اظہار تعزیت اور یکجہتی کی، تمام تاجران نے اپنی دکانات بند کر کے ہائی سکول سیری میں جمع ہو ے جہاں صدر انجمن تاجران سیری انعام الحق چوہدری ،جنرل سیکرٹری شاہجہاں نذیر بٹ، ممبر لوکل کونسل اقبال انجم ،راجہ ضاروف خان، زاہد بینظیر، چوہدری اشرف و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ریاست چوہدری کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور تاجران کو ہر ممکن تحفظ دینے کو بھی مطالبہ کیا صدر انجمن تاجران سیری نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انتظامیہ کھوئیرٹہ کو 10 دن کی مہلت دے دی کہ اگر 10 دن میں قاتل گرفتار نہ ہونے تو ایک بہت بڑے احتجاج کی کال دی جائے گی جس میں آپ تاجران کے تعاون کی اشد ضرورت ہو گی مزید ان کا کہنا تھا کہ سیری شہر میں منشیات فروش عام ہیں جو ہماری نسلوں کو تباہ کر رہی ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منشیات فروشوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes