“لینچھانگ-میکانگ ممالک کے مابین سرحد پار اقتصادی تعاون کے لیے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ (2023-2027) “جاری

Published on December 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

 بیجنگ (یو این پی) چین کی وزارت تجارت اورکمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام کے اقتصادی اور تجارتی حکام نے”لینچھانگ -میکانگ ممالک کے مابین سرحد پار اقتصادی تعاون کے لیے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ (2023-2027) ” جاری کیا ۔اسے اقتصادی اور تجارتی میدان میں ایک نتیجے کے طور پر چوتھی لنچھانگ -میکانگ کوآپریشن لیڈرز میٹنگ کے نیپیڈاو اعلامیے میں شامل کیا گیا ہے۔چینی وزارت تجارت کے ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لینچھانگ -میکانگ تعاون اس طاس کے ممالک کے لیے جامع مشاورت، تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات پر مبنی ذیلی علاقائی تعاون کا ایک نیا طریقہ کار ہے۔اس میں رابطہ سازی، پیداواری صلاحیت میں تعاون، سرحد پار اقتصادی تعاون، آبی وسائل، زراعت اور غربت میں کمی کے لیے تعاون کے پانچ اہم شعبے شامل ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے لینچھانگ -میکانگ ممالک کے رہنماؤں کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ یہ ان ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے اہم رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رکن ممالک کے مابین سرحد پار اقتصادی تعاون کی سطح اور ذیلی علاقائی معیشتوں کی مربوط ترقی کو مزید فروغ دے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes