فیصل آباد،کاروبار کا جھانسہ دیکر فراڈیے نے تاجر کے ساڑھے چھ کروڑ روپے ہتھیا لیے

Published on December 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کاروبار کا جھانسہ دیکر فراڈیے نے تاجر کے ساڑھے چھ کروڑ روپے ہتھیا لیے، منافع دیا نہ رقم واپس کی، رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے، مدینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم خوشنود حیدر کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق مقامی تاجر عاصم ارشاد نے مدینہ ٹاؤن پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ چالاک ملزم خوشنود حیدر نے کاروبار کرنے کا کہا تو وہ اسکی باتوں میں آگیا اور ملزم خوشنود کو اپنا ایجنٹ مقررہ کر کے مال کی خرید وفروخت کیلئے روبروگواہان ساڑھے چھ کروڑ روپے کی رقم دی۔بعدازاں مذکورہ ملزم نے اسکو منافع دیا نہ رقم واپس کی، رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ اکاؤنٹ میں کیش نہ ہونے پر بوگس نکلے، جس پر مدینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes