فلم ہوٹل کی ہیروئن میرا جی کراچی میں پولیو مہم کا حصہ بنیں

Published on June 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments

Meera
کراچی(یو این پی) ’’پولیو سے پاک پاکستان‘‘ سے متعلق عوام الناس میں پولیوسے آگہی کے سلسلے میں ایک خصوصی مہم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں واقع ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی پہلی سائکو تھرلرفیچرفلم’’ہوٹل‘‘ کی فلمسٹار میرا جی، ہوٹل ٹیم اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل جناب ڈاکٹر سید سیف الرحمن اس پولیو مہم کا حصہ بنیں ، یہ مہم 13 جون 2014 ؁ء بروز جمعہ کو ٹھیک صبح 10بجے DCسینٹرل آفس میں منعقد ہوئی، اس مہم میں پریس اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی، تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جس میں پہلی پاکستانی فلمی اداکارہ پولیو کی مہم کا حصہ بنیں ، یاد رہے کہ پولیو کو لے کر پاکستان کو عالمی برادری سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ایئر پورٹ پر پولیو کے قطرے پلانے کی تیاریاں ہو چکی ہیں، یاد رہے کہ پاکستان میں پولیو کی مہم سے وابستہ لوگوں کووقتا فوقتا شدید جانی خطرات کا سامنا رہا ہے اور کچھ ہی عرصے قبل کراچی میں مہم کے دوران خواتین کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes