گزشتہ سال جھنگ پولیس نے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہی ڈی پی او جھنگ

Published on January 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

NewUNN
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سال 2015 ؁ ء میں جھنگ پولیس نے سنگین جرائم کی روک تھام ،منشیات و ناجائز اسلحہ کی برآمدگی ، مجرمان اشتہاری ،عدالتی مفرورں کی گرفتاری کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہی ۔ہمایوں مسعودسندھوصاحب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کی گئیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہو سکے اور عوام کے اندر اپنے تحفظ کا احساس پیداہو۔اس ضمن میں جو کاروائیا ں کی گئیں اُس میں موضع مکھیانہ علاقہ تھانہ صدر جھنگ میں ایک اندھے قتل متعلقہ مقدمہ نمبر419مورخہ26/11/2015 بجرم302/34ت پ تھانہ صدر جھنگ کوٹریس کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی ہدائت پرایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ملزمان کوٹریس کرکے گرفتارکیا۔تھانہ قادرپور کے علاقہ میں اندھے قتل کاایک ملزم غلام ربانی سکنہ مندی شاہ جیونہ متعلقہ مقدمات نمبری183/15بجرم302ت پ اور مقدمہ نمبری189/15بجرم302ت پ کوٹریس کرکے تھانہ قادرپورکوگرفتارکیاگیا ۔اس کے علاوہ اخترعرف بگومجرم اشتہاری جوکہ چار مقدما ت میں ملوث تھا اور جس کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر تھی کوٹریس کرکے گرفتارکیاگیا ۔سال 2015 ؁میں ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ نے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث04گینگ ٹریس کر کے گرفتارکئے گئے :-(1)مرادعرف مرادی گینگ میں ملوث دو ملزمان (1)مرادعرف مرادی ولدغلام محمد سکنہ رنجیت کوٹ (2)محمدنوازولدخان محمد قوم چدھڑسکنہ موضع چدھڑکوگرفتارکیاگیاجن سے 1عدد راس گائے ،شاخ بکرے ،طلائی زیورات،بندوق12بور اور پسٹل30بور معہ 3گولیاں برآمدکی گئیں۔ (2)شہباز عرف شہبازی گینگ کے دوملزمان(1)شہباز ولد مپال قوم رندبلوچ سکنہ چک188تھانہ رجانہ ضلع ٹوبہ(2)عارف ولد جمال قوم کھچیانہ سکنہ چک 455ج ب کوگرفتارکیاگیا جن سے 4راس گائے ،1راس جھوٹا معہ ایک راس بچھڑا اور پسٹل 30بور معہ 2ضرب گولیاں برآمدکی گئیں۔(3)غلام عباس عرف عباسوگینگ کے تین ملزمان (1)غلام عباس ولدمحمدنوازقوم موچی حال گڑھ مہاراجہ(2)پیرزادہ ولد اسلم خان قوم پٹھان اور دلاورخان ولد عبدالرزاق قوم سلیمان خیل پٹھان سکنہ جنوبی وزیرستان کوگرفتارکیاگیا جن سے 3عددموٹرسائیکل،1عددرائفل7ایم ایم،بندوق12 بور ڈبل بیرل اور نقدی12000برآمدکئے گئے۔(4)فیصل ولد ممتاز قوم بلوچ گینگ کے 3ملزمان فیصل،وسیم اور فراز کوگرفتارکیاگیا اور ان سے 4عددموٹرسائیکل،2عددپسٹل و نقدی مبلغ30000/-روپے اور 2عددموبائل فون برآمدکئے گئے۔ضلع ہذا میں قتل ،ڈکیتی راہزنی و دیگر سنگین جرائم کے مرتکب 3312اشتہاری مجرمان،343عدالتی مفروران کو گرفتارکیا گیا ۔ ناجائز اسلحہ کے 619مقدمات درج کئے گئے اور ان سے17عددکلاشنکوف،53عددرائفل،127عددبندوق،20عددریوالور،398عددپسٹل ،10عددکاربین ،4عددخنجراور1751عدد کارتوس برآمدکئے گئے ۔منشیات کے 823مقدمات درج کئے گئے اور ملزمان سے ہیروئن 91.629کلوگرام ،چرس 62.881کلوگرام ،افیون4.815کلوگرام ، 31عدد شراب کی چالو بھٹیاں اور 9482شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes