پتوکی،کرپٹ سینٹری انسپکٹر نے پھولوں کے شہر پتوکی کو کچرہ کنڈی میں تبدیل کر دیا

Published on January 6, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

پتوکی(یو این پی/محمد رضوان طارق)کرپٹ سینٹری انسپکٹر نے پھولوں کے شہر پتوکی کو کچرہ کنڈی میں تبدیل کر دیا پتوکی میں جدھر بھی نظر دوڑائیں ہر طرف شہری آبایوں میں کچرے کے ڈھیر تعفن اور بیماریاں پھیلاتے نظر آ رہے ہیں انتظامیہ کھائی اور کھلائی کی پالیسی پر گامزن ہے مزکورہ موجودہ 2009 سے 2016 میں بھی ایم سی پتوکی میں بلڈنگ انسپکٹر تعینات رہا ہے اس دوران اس نے بیپناہ کرپشن کر کے کروڑوں کی جائیدادیں بنائیں اسی دوران کرپشن کی مد میں ان صاحب پر اینٹی کرپشن میں مقدمات بھی درج ہوئے ان مقدمات میں پیش ہونے کی بجائے یہ کرپٹ انسان شہر پتوکی سے فرار و گیا اور لمبے عرصہ تک غائب رہا۔یہ مشہورو معروف کرپشن کا بے تاج بادشاہ بلڈنگ کے غلط نقشے پاس کرنے کی مد میں میونسپل کمیٹی پتوکی کو کروڑوں کا چونا لگا چکا ہے لیکن طاقت ور کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کے سبب ہر بار سزا سے بچ جاتا ہے یہی نہیں بلکہ دوباری ایم سی پتوکی کے اہم عھدوں پر تعینات کر دیا جاتا ہے ابھی بھی یہ کرہشن کنگ سینٹری انسپکٹر ایم سی پتوکی کروڑوں روپے کی کھڑی خراب مشینری کے تیل کی مد میں بوگس جعلی بل بنا کر حرام کھا رہا ہے ڈیلی ویجز ملازمین کو ڈرا دھمکا کر ان کی تنخواہ سے بھی مبینہ طور پر فی کس ایک ہزار سے دو ہزار ماہانہ کاٹ رہا ہے ذرائع کے مطابق مزکورہ سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی پتوکی میں کھڑی خراب مشینری کے پرزے تبدیل کروانے کی مد میں اس مشینری کی کارآمد صحیح پرزے بھی بیچی جا رہا ہے اور پھر جب اس مشینری کی ضرورت پڑتی ہے اور انھیں بیچے ہوئے پرزوں کو خراب بتا کر ان پرزوں کا دوبارہ مالیت سے زائد کا بل بنا دیتا ہے اس طرح نئے غیر معیاری پرزے کی قیمت میں سے پھر دوبارہ اپنا حصہ وصول کر لیتا ہے اہلیان پتوکی نے ڈی سی قصور اے سی پتوکی اور دیگر اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ اس کرپٹ راشی ریکارڈ یافتہ سینٹری انسپکٹر کو اس اہم عھدے سے ہٹا کر کسی ایماندار قابل سینٹری انسپکٹرکو تعینات کیا جائے تاکہ شہر کی صفائی ستھرائی کا عمل بہتر طریقے سے ہو سکے۔معززین شہر کا کہنا ہے کہ اس کرپشن کنگ کے خلاف انکوائری کروا کر اسے اس کے جرائم کی قرار واقعی سزا دلوائی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes