محکمہ زراعت کا مہنگے داموں یوریا کھاد کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری

Published on January 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایات پر محکمہ زراعت کا مہنگے داموں یوریا کھاد کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز کی زیر نگرانی رواں ماہ اب تک مہنگے داموں یوریا کھاد کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 9 کھاد ڈیلرز کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 1 دکان سیل بھی کی گئی، انہوں نے کہا کہ کسانوں، کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مہنگے داموں یوریا کھاد کی ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے محکمہ زراعت کی سخت کاروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے ڈیلرز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوریا کھاد کی اوور چارجنگ اور بلیک مارکیٹنگ سے پرہیز کریں اور مقرر کردہ نرخوں پر کسانوں، کاشتکاروں کو کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes