پولیو مہم میں غفلت برتنے پر دو پولیس اہلکار گرفتار

Published on April 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

02
ہنگو(یوا ین پی)پولیو مہم میں غفلت برتنے پر ڈی پی او ہنگو نے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے کوارٹر گارڈ میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو شاہ نظر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران ہنگوپولیو عملہ کے ساتھ تعینات دو پولیس اہلکاروں کشور علی اور شاہ گل کو بروقت حاضری نہ لگانے اور غفلت برتنے پر گرفتار کر کے کوارٹر گارڈ میں ڈال دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے موزی مرض سے بچانے کے لئے پولیو کے قطرے انتہائی ضروری ہے۔تین روزہ پولیو مہم کامیاب بنانے میں ہنگو پولیس مکمل تعاون کر رہی ہے۔ پولیو عملہ کی حفاظت پولیس کے فرائض میں شامل ہے اور پولیس اس سلسلے میں اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیں گے ۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو عملہ کے ساتھ تعینات پولیس اہلکار پولیو مہم کامیاب بنانے میں اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برداشت نہیں کریں گے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题