سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں؛راجہ ایاز احمد خان
Published on January 11, 2024 by admin ·(TOTAL VIEWS 129) No Comments
قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کی تاحیات نااہلی گھناونانی سازش تھی جو مکمل طور پر دم توڑ چکی ہے
سیری (یو این پی) امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ راجہ ایاز احمد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کی تاحیات نااہلی گھناونانی سازش تھی جو مکمل طور پر دم توڑ چکی ہے ہم اپنے قائد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں آئین کی من چاہی تشریح کے ذریعے پاکستان اور عوام کو مہنگائی، معاشی تباہی کے دلدل میں دھکیلنے والے سیاہ کردار عدالت، عوام اور وقت کے کٹہرے میں مجرم قرار پائے ہیں جنہوں نے اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کی خاطر پاکستانی عوام اور ترقی کرتے پاکستان کی بنیادیں تک ہلا ڈالیں ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ راجہ ایاز احمد خان نے کھوئی رٹہ پریس کلب میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ راجہ نوید مروت ایڈووکیٹ، صدر یوتھ ونگ راجہ رزاق مسعود، صدر بار ایسوسی ایشن تحصیل کھوئیرٹہ راجہ مامون اسد خان ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل ن لیگ حلقہ کھوئی رٹہ قادر بٹ، راجہ سلیمان خان اور دیگر ان کے ہمراہ تھے راجہ ایاز احمد خان نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف آئندہ وزیر اعظم پاکستان ہوں گے اب ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے میں کوئی روکاٹ نہیں رہی ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر شروع ہو گا میاں نواز شریف کے چاہنے والے 8 فروری الیکشن کے لئے تیار ہیں پاکستانی عوام شیر پر مہریں لگا کر میاں محمد نواز شریف کو آئندہ وزیر اعظم پاکستان منتخب کریں گے۔ راجہ ایاز احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے حلقہ کھوئی رٹہ میں جاری تعمیر و ترقی کا پہیہ رک چکا ہے عوام سے کیے ہوئے وعدے وفا نہیں ہو سکے عوام مایوس ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ کے باشعور لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں شمولیت پروگرامات کو ترتیب دیا ہے آئندہ دنوں خاصی تعداد میں لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں سرائز دیں گے نئے شامل ہونے والے مایوس نہیں ہوں گے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 167
Related