امتحان میٹرک سالانہ 2022ءکے طلباءوطالبات کیلئے خوشخبری

Published on August 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک سالانہ 2022ءمیں شامل ہونے والے ایسے طلباءوطالبات جو کسی ناگہانی صورتحال کی وجہ سے پریکٹیکل (عملی امتحان) نہ دے سکے تھے انہیں پریکٹیکل (عملی امتحان) دینے کی اجازت دینے بارے سنجیدگی سے غورشروع ہو گیا کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے مطابق اس معاملہ پرپی بی سی سی(کنٹرولر امتحانات) کی میٹنگ میں سیرحاصل بحث و مباحثہ کے بعد طلباءوطالبات کے وسیع ترمفاد و ان کے شاندار مستقبل کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ ہوا کہ ایسے بچے جو کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر پریکٹیکل (عملی امتحان)دینے سے قاصر رہے انہیں خصوصی طور پر پریکٹیکل (عملی امتحان) دینے کی اجازت دیدی جائے۔ ڈاکٹر محمد جعفر علی نے کہا کہ امتحان میٹرک سالانہ 2022ءمیں شامل ہونے والے ایسے طلباءوطالبات جو پریکٹیکل (عملی امتحان) نہیں دے سکے تھے وہ فوری طور پرمکمل کوائف کے ساتھ اپنی درخواست چوہدری محمد یوسف ڈپٹی کنٹرولر (کنڈکٹ میٹرک برانچ) ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے دفتر میںمورخہ18 اگست 2022ءبروز جمعرات تک بالمشافہ (دستی) جمع کروائیں تاکہ ان کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا رہ جانے والا پریکٹیکل لینے بارے غوراور اس کا بندوبست کیا جا سکے تاہم ایسے طلباءوطالبات جو پریکٹیکل (عملی امتحان) لینے بارے اپنی درخواست پہلے ہی بورڈ آفس میں جمع کروا چکے ہیں انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ہرگز ضرورت نہ ہے۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو معلومات درکارہوں یا کسی کو کوئی بات سمجھنے میں مشکل یا دشواری پیش آئے تو وہ ایجوکیشن بورڈفیصل آباد کی ویب سائیٹ ملاحظہ کرنے کے علاوہ کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر0419330366یاکنڈکٹ برانچ کے فون نمبر 0419330388 پر رابطہ کر سکتا ہے۔
www.bisefsd.edu.pk

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes