’’نہیں جانتا میری پرفارمنس میں کہاں غلطی ہوئی‘‘ محمد حارث کا شکوہ

Published on January 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

کراچی(یو این پی)قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی پر نگائیں مرکوز ہیں، پی ایس ایل میں پرفارم کرکے پلئینگ الیون میں جلد جگہ بناؤں گا۔ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے شکوہ کیا کہ میں نہیں جانتا کہ میری پرفارمنس کہاں غلط ہوئی لیکن کیرئیر میں اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں بعض اوقات بیک اپ کھلاڑی آپ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ موقع ملنے کے حقدار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جس کو بھی ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا ہے اسے پرفارم کرنا ہوگا اور واپس آنا ہوگا۔ آئندہ پی ایس ایل کا مقصد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کم بیک کروں گا۔نوجوان بیٹر نے کہا کہ مجھے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر کوئی تکلیف نہیں ہوئی، یہ چیزیں آپ کو مضبوط بناتی ہیں اور مجھے اپنی غلطیوں کا تجزیہ کرنے اور اپنی مہارت کو بہتر بنانے کا موقع ملا۔واضح رہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد حارث کو آرام کروایا جبکہ انکی جگہ صائم ایوب کو موقع دیا جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes