کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار سے جاکھرو برادری کے سات لوگ شدید زخمی

Published on April 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)جھرک تھانہ کی حدود میں چلھ سائیڈ کے قریب جاکھرو برادری کے لوگوں پر علاقے کے چند بدمعاش اور کرمنلز قسم کے لوگ حنیف ڈاگوری ، اسماعیل ڈاگوری ، اور دیگر نے کلہاڑی اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس سے جاکھرو برادری کے سات لوگ شدید زخمی ۔ زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر جھرک لایا گیا جہاں پر ان کو فرسٹ ایڈ دیکر سیریز حالت میں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا ۔ جبکہ حملہ آوروں کو جھرک پولیس نے ڈاگوری برادری کے چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا تفصیلات ۔ کے مطابق چلھ سائیڈ کے قریب جاکھرو برادری اور ڈاگوری برادری کے لوگوں میں کافی دنوں سے تکرار چل رہی تھی جھگڑے کا خاص سبب چار دن پہلے جاکھرو برادری کے میر محمد ، ولد صدیق جاکھرو ، اور اس کا بیٹا نظیر احمد جاکھرو ، کو چلھ سائیڈ لنک آرڈی کے 2.4 کے قریب سی جی125 موٹر سائیکل زبردستی چھیننے کے دوران آدھا گھنٹہ مزاحمت کے دوران جب موٹر سائیکل چھیننے والے کو پہچان لیا تو انہوں نے موٹر سائیکل مالکان کو سر پر ڈنڈے مار کر شدید زخمی کرنے کے بعد ان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جس کی شکایات گاؤں کے معززین اور بڑے بوڑھوں کو دیگئیں مگر اس کا کوئی بھی تدارک نہیں ہوسکا اس کے بعد ڈائریکٹ ملزمان کو کہا کہ ہم نے آپ لوگوں کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران آپ لوگوں کو پہچان لیا تھا اس لیے مہربانی کرکے موٹر سائیکل ہمیں واپس کیا جائے اس موقع پر ظفر اقبال جاکھرو ، محمد علی جاکھرو ، ایوب جاکھرو ، رمضان جاکھرو ، اور دیگر نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی ٹھٹہ ، اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا حنیف ڈاگوری ، اسماعیل ڈاگوری ، جو کرمنلز قسم کے لوگ ہیں جن پر پانچ سے زائد دہشتگردی کی ایف آئی آرز ، کینجھر ، جھرک ، اور دیگر پولیس اسٹیشنز پر ، لحاظہ ہمیں ان سے جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے کرمنلز ریکارڈ کو چیک کر کے ان کے خلاف سخت محکمانہ قانونی کارروائی کی جائے تاکہ علاقے میں امن بحال ہو سکے اور علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题