پاکستان نے 4 ارب 77 کروڑ ڈالر کی اشیا اور خدمات درآمد کیں

Published on January 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)رواں سال ستمبر میں پاکستان نے 4 ارب 77 کروڑ ڈالر کی اشیا اور خدمات درآمد کیں۔انٹر بینک ذرائع کے مطابق ستمبر میں پاکستانی مصنوعات اور خدمات کی برآمدات 3 ارب 4 کروڑ ڈالر رہیں اور ورکرز ترسیلات 2.2 ارب ڈالر آئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ستمبر میں بیرونی سرمایہ کاری 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی جبکہ مہنگائی میں اضافے کی شرح 31.4 فیصد رہی اور ٹیکس محاصل 834 ارب روپے رہے۔انٹر بینک ذرائع کے مطابق حکومت کا قرض ستمبر تک 64 ہزار ارب روپے رہا جبکہ بینکوں کے ڈپازٹس 26 ہزار 273 ارب روپے رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes