حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں طالب علموں کو سہولیات کے فراہم کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے؛ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

Published on January 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں طالب علموں کو سہولیات کے فراہم کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلہ میں سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں چیکنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ مطلوبہ سہولیات فراہم کر کے درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صابری کالونی کی چار دیواری کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین،چیف آفیسر عمر نسیم سمیت سکول پرنسپل و اساتذہ بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ترقیاتی کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں، انہوں نے سکول کے نزدیک ڈمپنگ سائٹ کی تواتر سے صفائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے افسران ڈمپنگ سائٹ کی نگرانی کریں اور کوڑا کرکٹ کو موثر انداز میں ٹھکانے لگانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں تاکہ سکول کی طالبات کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے سکول میں بھی صفائی کے انتظامات چیک کیے اور سکول انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے امور کی جانب خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题