نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض نے فیصل آباد کا تفصیلی دورہ

Published on May 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)نگران صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض نے فیصل آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں کھیلوں کی دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر کھیل نے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس،ہاکی سٹیڈیم،الفتح سپورٹس کمپلیکس، سمن آباد سپورٹس کمپلیکس اورہائی پروفارمنس سنٹر شہباز نگر کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات میں وسعت لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پروہ دورہ کرکے دستیاب سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کے مقابلوں کی تیاری کے لئے بھرپور مواقع بھی ملنے چاہیں۔انہوں نے سپورٹس کمپلیکسز وگراؤنڈز کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes