ایران اور پاکستان قریبی ہمسائے ہیں ، دونوں کو تحمل سے کام لینا چاہیے : چینی وزارت خارجہ

Published on January 18, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے  کہا کہ چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے مطابق  مختلف ممالک  کے تعلقات کو سنبھالنے  کی وکالت کی ہے اور تمام ممالک کے اقتدار اعلی ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور تحفظ کیا  ہے۔ ایران اور پاکستان قریبی ہمسائے اور دونوں ہی بڑی اسلامی طاقتیں ہیں ۔ ہم دونوں ممالک  پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام برقرار رکھیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy