پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عیدالفطر کے موقع پر پیغام

Published on July 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

333
کراچی (یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم آج اپنے رب کائنات کی رحمت کے سامنے سربسجود ہیں جس نے ہمیں رمضان المبارک میں کروڑوں رحمتوں سے نوازا ہے، مسلمانوں کے لئے آج خوشی کا دن ہے، میں پوری مسلم امہ اور خصوصی طور پر پاکستان کے مسلمانوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ جاری کردہ اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عید کی اصل خوشی تب ہوگی جب ہم آج کی خوشیوں میں غریب، مستحق اور ضرورت مندوں کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں، آج ہمیں غریب، مستحق، آئی ڈی پیز، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے متاثرین اور تشدد کا شکار ہونے والوں کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے جوانوں اور شہریوں کو بھی یاد کرنا چاہئے تاکہ ہم حقیقی طور پر پُرامن و پُرسکون عید منا سکیں۔ انہوں نے دعا کی کہ رب العالمین اپنی بے شمار رحمتوں کے ذریعے ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہمیں پورا سال رمضان المبارک کی حقیقی روح کے تحت چلنے کا راستہ عطا کرے اور اس راستے کے ذریعے ہمیں غریب مستحق، ضرورت مند، آئی ڈی پیز، قدرتی آفات اور انتہا پسندی کے متاثرین کی زندگیوں کو سنوارنے کی توفیق دے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme