باری سٹوڈیو نے نئی تاریخ رقم کر دی ، فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے نیا خون میدان میں اتاردیا

Published on January 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور ٹیکنیشس کو معیاری اور تکنیکی فلم سازی کی تربیت دی جائے گی
لاہور(یواین پی)باری سٹوڈیو نے نئی تاریخ رقم کر دی پاکستان فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے نیا خون میدان میں اتاردیا،باری سٹوڈیو کے مالک غلام باری ملک مرحوم کے پوتے فرحان باری ملک ہم نے باری پروڈکشن کے نام سے باری اسٹوڈیو میں ادارہ بنا لیا ہے اور اس میں دو نئی فلموں کا اغاز بھی کر دیا گیا ہے انے والے نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی خصوصی مراعات کے ساتھ کی جا رہی ہیں این۔ سی۔ اے ، لمز ، پنجاب یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور ٹیکنیشس کو معیاری اور تکنیکی فلم سازی کی تربیت دی جائے گی ،نئے فلورز ،حویلی ،گاؤں دستیاب ہوں گے ، فرحان باری ملک نے پروڈیوسرز کے لیے مختلف کیٹگریز میں ڈیزائن کروا لیا ہے ،جس میں بلڈنگ بلاک اے میں انویسٹرز نے سرمایہ کاری کا اغاز کر دیا ہے خرم باری ملک ،روحیل باری ملک ،نامور فنکاروں اور فلمی حلقوں کی طرف سے فرحان باری ملک کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes