فیصل آباد،ڈاکوؤں نے شیخوپورہ روڈ پر ڈلیوری بوائے سے پیزہ‘ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے

Published on January 31, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آبادڈاکوؤں نے شیخوپورہ روڈ پر ڈلیوری بوائے سے پیزہ‘ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔تفصیل کے مطابق ڈلیوری بوائے غلام سرور نے بتایا کہ عمیر نامی ملزم نے فون کر کے پیزا کا آرڈر دیا جب وہ پیزا لیکر شیخوپورہ روڈ پر محلہ نصیرآباد پہنچا تو کسٹمر اسکو مختلف گلیوں کا ایڈریس دیتا رہا، جس پر اس نے کمپنی منیجر کو آگاہ کیا تو کسٹمر نے دوبارہ فون کر کے شیخوپورہ روڈ پر نجی ہسپتال کے عقب گلی میں بلوایا، وہاں پر پہنچا تو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پیزا‘ 12ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تاہم سرگودھا روڈ پولیس اطلاع کے باوجود ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگا سکی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes