پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا، تدریسی امور بری طرح متاثر

Published on February 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

 لاہور (یو این پی)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا، تدریسی امور بری طرح متاثر ہونے لگے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پرنسپل‘ ہیڈ ماسٹرز کی 4224‘ سینئر سیبجکٹ سپیشلسٹ‘ سیبجکٹ سپیشلسٹ کی 7092‘ ایس ایس ٹی‘ ایس ایس ای‘ ڈی پی ای کی 7846‘ ای ایس ٹی‘ ایس ای ایس ای کی 23448‘ ای ایس ای‘ پی ایس ٹی کی 72370 اور قاری ٹیچر کی 641 نشستیں خالی ہیں۔سینکڑوں اساتذہ کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھرتی کا عمل نہ ہو سکا، جسکی وجہ سے طلبہ وطالبات کے تدریسی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور فروری میں بھی صوبہ بھر میں سینکڑوں اساتذہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت سرکاری سکولوں میں ایک لاکھ پندرہ ہزار 671اساتذہ کی سیٹیں خالی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت پنجاب تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی نئی بھرتی نہیں کی جا رہی ہے۔جسکی وجہ سے بچوں کی تعلیم میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سرکاری سکولوں میں ایک سو سے زائد کی کلاس پر ایک ٹیچر تعینات ہے۔ جس کے باعث طلبہ وطالبات پر پوری توجہ نہیں دے پاتے اور سرکاری سکولوں میں تعلیم کا گراف روزبروز تنزلی کا شکار ہو رہا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes