فیصل آباد،سردی میں اضافہ،بجلی و گیس کی طویل بندش سے معمولات زندگی درہم برہم

Published on February 6, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد سردی میں اضافہ،بجلی و گیس کی طویل بندش نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے، بجلی بندش دورانیہ12گھنٹے سے متجاوز،عوام کا پارہ ہائی ہو گیا تفصیلات کے مطابق سردی بڑھتے ہی فیصل آباد،غلام محمد آباد،مدن پورہ،اور شہرکے دیگرمقامات سمیت سمندری،ڈجکوٹ، جڑانوالہ و گردونواح میں بجلی و گیس کی طویل بندش نے معمولات زندگی درہم برہم کر دئیے ہیں،کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ12گھنٹے تک جا پہنچا ہے ہر گھنٹے بعد غیر اعلانیہ بجلی کی بندش پر عوام کا پارہ ہو چکا،عوام الناس کا کہنا ہے کہ بجلی و گیس کے بلوں میں آئے روز بے تحاشا اضافہ اور ظالمانہ بھاری ٹیکسوں کی بھرمار نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش میں اضافے کے باعث تجارتی و کاروباری مراکز میں اندھیروں نے ڈیرے جما لئے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہے مارکیٹوں تجارتی مراکز میں کاروبار ٹھپ ہونے سے تاجروں کا دلوالیہ نکل چکا ہے اور قرضوں کے بوجھ تلے دبی تاجر برادری کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہو چکی ہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت آئے روز بجلی بلوں کی قمیتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کر رہی ہے مگر بجلی کی فراہمی میں مکمل بے بس دکھائی دے رہی ہے سردی میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے ہر گھنٹے بعد بجلی کی بندش نے ہر طبقہ فکر کے افراد کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے بجلی کی بندش میں بے تحاشا اضافہ نے بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے افسران بالا کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے دوسری جانب گیس کی طویل بندش نے خواتین کو شدید ذہنی اذیت کا شکار بنا دیا ہے صبح دوپہر اور شام کے وقت صرف 2/2 گھنٹے گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث کھانا پکانا محال ہو چکا ہے شام 7 بجے کے بعد ساری رات گیس کی بندش نے عوام کو پریشان کر دیا ہے عوام الناس کا کہنا ہے کہ بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی کے بلند وبانگ دعوے کرنے والے افسران عملی طور پر بجلی و گیس کی بندش کا دورانیہ کم کرنے کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر موثر اقدامات کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme