‘ نجی ٹی وی چینلز پر چلنے والے الیکشن نتائج درست نہیں، الیکشن کمیشن

Published on February 9, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی)ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نجی ٹی وی چینلز پر چلنے والے الیکشن نتائج درست نہیں، الیکشن کمیش مصدقہ نتائج مرتب کر رہا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مصدقہ نتائج خود جاری کرے گا،وہی نتائج ہی درست ہوں گے۔دوسری جانب جیو نیوز کی الیکشن سے متعلق خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی و بیورو چیف رئیس انصاری کا کہنا تھاکہ ’آج نتائج آنے کی توقع تھی لیکن موبائل فون اور نیٹ بند ہونے سے کمیونیکیشن متاثر ہوئی، اس کے بعد اچانک نتائج آنے کا سلسلہ بند ہوگیا۔ملک میں عام انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ سست روی کا شکار ہے،الیکشن کمیشن کے دعوؤں کے باوجود 9 گھنٹے گزرنے کے بعد رزلٹ اب تک مکمل نہیں ہوسکے۔ اب تک سندھ اسمبلی کے صرف 6 نشستوں کے نتائج مکمل ہوئے ہیں جس میں غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے چھ نشستیں جیتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes