صاف پانی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے میاں ثاقب نثار

Published on December 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں سمندری آلودگی کے کیس میں اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ معاملہ انسانی زندگیوں کا ہے، یہاں سے اٹھ کر نہیں جائیں گے، رات12 بجے تک بھی کیس کی سماعت کرنا پڑی توکریں گے۔پریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا صاف پانی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن شہریوں کو گندا پانی مہیا کیا جا رہا ہے، پنجاب میں بھی اس معاملے کو اٹھایا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes