حافظ نعیم کا پی ٹی آئی کے حق میں سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان

Published on February 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

کراچی(یوا ین پی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے دبنگ اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جہاں سے جیتے ہیں وہاں سے ہرا دیا گیا، مجھے صوبائی اسمبلی پہ 30 ہزار ووٹ ملے تھے جنہیں دھاندلی کرکے 26 ہزار کردیا گیا، ہم نے احتجاج کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹ 30 ہزار کیے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ میں اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ یہ نشست نہیں لوں گا، کیونکہ میرے ووٹ کم ہیں، اور میرے مدمقابل پی ٹی آئی آزاد امیدوار کے ووٹ مجھ سے زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بس اپنا جائز حق چاہیے جو کہ نہیں ملا، ہمیں کوئی لولی پاپ نہیں چاہیے، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں، میں یہ سیٹ نہیں لوں گا۔حافظ نعیم نے اپنی سیٹ پہ حلف نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 کے مطابق یہ سیٹ پی ٹی آئی جیتی ہے، اس پر حق پی ٹی آئی کا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy