نوازشر یف اور انکی حکومت کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

Published on August 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

Dr.-Yasmeen-Rashid-1
لاہور (یو این پی) ایڈؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشر یف اور انکی حکومت کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے، وہ خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کر یں گے تو عوام انکو اٹھا کر اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینک دیں گے،تحر یک احتساب کے اگلے مر حلے میں بھی کارکنان شر کت کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہے ہیں۔ کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کئی ماہ سے نوازشر یف اور انکے خاندان کے احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اگر حالات یہ رہی تو پھر اپوزیشن جماعتوں اورعوام کے صبر کا پیمانہ جواب دے جائیگا او ر لوگ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے پکڑ کرباہر پھنک دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اور انکی حکومت ملک میں جمہو ریت کی مضبوطی اور کر پشن کا خاتمہ چاہتی ہے توانکے پاس احتساب کے سوا کوئی راستہ نہیں مگر اب انکے پاس وقت کم رہ گیا ہے کہ انکو احتساب کے معاملے میں فیصلہ کر نا ہوگا کیونکہ تحر یک انصاف ملک میں کر پشن اور لوٹ مارمبنی نظام کو کسی بھی صورت مزید برداشت نہیں کر یگی ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنان تحر یک احتساب کے اگلے مر حلے کی بھی بھر پور تیاریاں کر رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题