جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہو تے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں ندیم غلام گِل

Published on June 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

unnamed
ڈسکہ(ڈاکٹر عارف محمود)جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہو تے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں اس قسم کے ایونٹ سے نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما ہو تی ہے اور نوجوان نسل منشیات اور بری عادات سے محفوظ ہو تے ہیں ان خیالات کا اظہار ندیم غلام گِل آف سپرائے سپورٹس نے موضع چک گلاں میں منعقدہو نے والے ارشد شاہ میموریل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے نوجوان آج صحت مند ہوں گے تو کل کو ملک کی باگ دوڑ سنبھال سکیں گے اس لیئے ہمیں چاہئیے کہ اپنے بچوں کو شروع سے ہی مختلف سپورٹس اور ایکٹویٹیز میں حصہ لینے دیں تاکہ صحت مند معاشرہ قائم ہو سکے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ہو نے والے ٹورنامنٹ کا خرچہ سپرائے سپورٹس دے گی اس موقع پر شاہد اقبال ،خان اظہر خان،شاہنواز حمید شاہ ،خان نثار احمد خاں،افتخار ساہی ،چوہدری سرفراز ساہی ،سعیداحمدشاہ ،سید عاشق حسین شاہ کے علاوہ اجالا ویلفئیر سوسائٹی کے ممبران بھی موجود تھے مہمان خصوصی ندیم غلام گِل نے ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور نقد انعامات دیئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme