کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ آج ہوگی

Published on February 15, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments

بھکر /میانوالی (یو این پی)بھکر میانوالی میں 26 پولنگ اسٹیشنوں سمیت گھوٹکی و دیگر مختلف پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی۔ ان پولنگ اسٹیشنوں پر 8 فروری کو ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ معطل کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ان اسٹیشنوں کے نتائج پولنگ کے چوبیس گھنٹے کے اندر متوقع ہیں۔ ادھر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی طرف سے ایک، ایک روز میں 40 سے زائد انتخابی عذر داریوں کی تیز رفتار سماعت اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آرڈر تحریر کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی 265 نشستوں کے فارم نمبر 48 جاری ہوچکے ہیں اس لئے بھکر سمیت دیگر معطل شدہ پولنگ دوبارہ ہونے کے بعد کسی بھی وقت جیتنے والے قومی اسمبلی کے ارکان کے گزٹ نوٹیفکیشن کا مسودہ تیار ہوجائے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اگلے ہفتے کے کسی بھی دن قومی اسمبلی کے 265 کامیاب امیدواروں کے ناموں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy