صرف چند ہفتے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا امکان

Published on October 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

لاہور (یواین پی) صرف چند ہفتے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا امکان، جنوری 2021 میں بھارت کیساتھ متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنے کے بعد انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کو 15 برس کے طویل انتظار کے بعد جلد ہی انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلتی ہوئی نظر آئے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ 2021 کے آغاز میں اپنی ٹیم مختصر دورے کیلئے پاکستان بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کیخلاف متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنی ہے۔ انگلش ٹیم جنوری 2021 میں متحدہ عرب امارات میں موجود ہوگی۔ اس دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔ یہ دورہ 5 دن پر محیط ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز معاملات طے کر رہے ہیں۔ معاملات طے ہونے کے بعد ہی میچز کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام پہلے ہی انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت اشارے دے چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes