ملکی و معاشرتی ترقی کیلئے بچیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، عارف علوی

Published on February 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments

 یتیم بچوں کی تعلیم اور خودمختاری جامع معاشرے کی تشکیل کیلئے ضروری ہے،صدرمملکت کی ریڈفائونڈیشن کے وفدسے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(یواین پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی و معاشرتی ترقی کیلئے بچیوں کی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 2کروڑ 60لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں،پاکستان کے تمام بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے نجی اور سرکاری شعبے میں تعاون نا گزیر ہے ۔وہ جمعرات کو محمد شفیق خان کی قیادت میں ریڈ فائونڈیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔وفد نے صدر مملکت کو تعلیمی و فلاحی شعبے میں ریڈ فائونڈیشن کی خدمات کے بارے میں بتایاکہ ریڈ فائونڈیشن ملک بھر میں 400سے زائد سکول اور کالجز چلا رہی ہے،فائونڈیشن معاشرے میں معیاری ، قابل قدر اور بامقصد تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے،فائونڈیشن کا مقصد معیاری ، کم قیمت اور مفت تعلیم تک رسائی بڑھاناہے ،ریڈ فائونڈیشن یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ملکی انسانی وسائل کی ترقی میں تعلیمی اداروں کا کلیدی کردار ہے ،یتیم بچوں کی تعلیم اور خودمختاری جامع معاشرے کی تشکیل کیلئے ضروری ہے۔صدر مملکت نے تعلیمی اور فلاحی شعبے میں ریڈ فائونڈیشن کی خدمات کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes