پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت بنائے، سعد رفیق

Published on February 17, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

لاہور(یواین پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر سعد رفیق نے بیان دیا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں، وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر مرکزی حکومت بنا لیں، ہم مبارکباد پیش کریں گے، مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog