پی ٹی آئی حکومت کا 100دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ

Published on November 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 100 دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ 100 دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی‘ جس میں وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے 100دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ رپورٹ میں حکومت کے آئندہ 5 سال کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا جائیگا۔ موجودہ حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب پشاور میں منعقد ہوگی‘ جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل 100روزہ پلان کے تحت وزیر اعظم عمران خان وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں کو پہلے مرحلے کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes