بھارتی فوج کی گوئی سیکٹر میں سول آبادی پر گولہ باری 2 شہری زخمی ،4مکانات

Published on April 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

کوٹلی (یو این پی) بھارتی فوج کی گوئی سیکٹر میں سول آبادی پر گولہ باری سے 2 شہری زخمی ،4مکانات تباہ ،1گاڑی گولیوں سے چھلنی اور گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا۔ ہمارا کوئی پرسان حال نہیں حکومت آزاد کشمیر ہمارے دکھوں کا مداواکرے ایل او سی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر نمبردار بشیر کا حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کرونا جیسی قدرتی آفت کے باوجود شہری آبادی پر گولہ باری سے باز نہ آیا ۔منگل سے آج جمعہ تک گوئی سیکٹر کے کٹھار ،رڈ،بٹالی،سندھارا ،دھیری اورہری دھڑہ کے سرحدی علاقوں پر مارٹر گنوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اس دوان 2شہری فردوس اور محمد رزاق زخمی ہوئے ،4مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گے اور ایک پرائیوٹ گاڑی بھی بھارتی گولہ باری سے تباہ ہوئی۔پاک فوج دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بھارت کی وحشیانہ گولہ باری کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔ایل او سی ویلفئیر ایسو سی ایشن گوئی کے صدر نمبردار بشیر نے ”یو این پی“ کو بتایا کہ بھارتی گولہ باری سے سرحدی علاقوں کے لوگ گھروں میں مقید ہیں ۔ہمارا کوئی پرسان حال نہیں۔کم و بیش 40ہزار نفوس پر مشتمل آبادی معاشی مشکلات کو شکار ہے ۔وزیر اعظم پاکستان کے احساس ایمر جینسی پروگرام میں تمام مسحقین کا اندراج بھی نہ ہو سکا ،ہمارے لئے ہجرت کرنا بھی ممکن نہیں۔سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہری اولین دفاعی حصار کی حثیت رکھتے ہیں ۔حکومت آزاد کشمیر متاثرین کنٹرول لائن پر خصوصی توجہ دے کر ہمارے دکھوں کا مداوا کرے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy