پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔ار پی او ساہیوال محبوب رشید

Published on February 21, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے کہا ہے کہ تنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کی قانون میں قطعی کوئی اجازت نہیں ہے وہ اوکاڑہ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او کی کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پنجاب بھر میں سینکڑوں گرفتاریاں اور مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے حکومت پنجاب کی طرف سے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بپتنگ پازی پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں پتنگ بازی کے لیے جگہ فراہم کرنے والوں کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے والدین سے بھی کہا ہے کہ اپنے بچوں کو سختی کے ساتھ پتنگ بازی سے منع کریں۔پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog