پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج لاڑکانہ میں ہوگا

Published on December 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

images
کراچی(یوا ین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج لاڑکانہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں رینجرز کے اختیارات پر وفاق اور صو بائی حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر غور جبکہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے نئے صدر کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں سی ای سی آج جلاس نوڈیرو ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صو ر تحال سمیت سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے معاملہ پر وفاقی اور صو بائی حکومت کے دوران پیدا ہونے والی صو ر تحال پر بھی غور کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے نئے صدر کا بھی انتخاب کیا جائے گا، پارلیمنٹرین کے صدارت کا عہدہ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خا لی ہوا تھا ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایک قراداد کے ذریعے پارٹی کے شریک چیئرمین کا عہدہ ختم کرنے اور آصف علی زرادری کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا نیا صدر مقرر کرنے کی سفارش کی جائے گی ۔اجلاس میں ملک بھرمیں پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی ،پنجاب اور سندھ کے تنظیمی عہدوں میں بھی بڑے پیمانے پر ردوبدل کرنے کا امکان ہے ۔ جبکہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کئی اہم شخصیات کی دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes