تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی جانب سے عمران خان اوران کی پوری ٹیم کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد

Published on July 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی لاثانی سیکرٹریٹ پر مرکزی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس منعقد ہوا،تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اوران کی پوری ٹیم کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکبادپیش کی گئی ۔مشترکہ اعلامیہ کیمطابق مشائخ عظام کی تجاویز اورمشاورت لیکرچلنا نئی حکومت کی کامیابی میں کلیدی کرداراداکریں گی کیونکہ مشائخ عظام (صوفیاء کرام ،مومن مقربین )اللہ تعالیٰ کی ایسی برگزیدہ ہستیاں ہوتی ہیں جن کی دعاؤں سے تقدیریں بدل جاتی ہیں۔مشائخ عظام کی دعاؤں سے پاکستان تحریک انصاف کوعظیم کامیابی نصیب ہوئی ہے ۔شرکائے اجلاس کی طرف سے عمران خان اوران کی نئی کابینہ کیلئے دلی دعائیں دیں کہ اللہ تعالیٰ ان کواپنے مشن میں بھرپورکامیابی عطا فرمائے اورکرپٹ ملکی نظام کوبدل کرمثبت تبدیلی کے ذریعے غریب عوام کوبھی مستفیض فرمائے۔آمین

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme