اوکاڑہ، کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا دورہ

Published on February 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے مختلف ترقیاتی سکیموں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے انہیں سہولیات کی فراہمی کے لیے بنائی جانے والی ترقی سکیمیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں، جس قدر یہ ترقیاتی سکیمیں مضبوط اور دیرپا بنائی جائیں گی اسی قدر عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے راہ ہموار کی سکے گی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفی جٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق سمیت متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے زیر تعمیر ایم اے جناح روڈ، 36 جوڑے روڈ سے منسلک سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور 10 مارچ تک تمام ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات بھی جاری کیے، انہوں نے 49ٹو ایل میں 6 ایکڑ سرکاری اراضی کے لئے مختص کی گئی جگہ کا اہل دیہہ کے ہمراہ افتتاح کیا اس موقع پر اہل علاقہ نے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گراؤنڈ کے لئے جگہ کی فراہمی کرنے پر شکریہ ادا کیا،کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا کہ ضلع بھر مختلف مقامات پر سرکاری اراضی کھیلوں کے میدان کے لئے مختص کی جا چکی ہے جس کی بدولت کھیلوں کی مثبت سر گرمیوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گیانہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور ان سکیموں کے لیے کوالٹی مٹیریل استعمال کیا جائے تاکہ عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار سکیموں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔قبل ازیں انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مجوزہ سکیموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے متعلقہ سکیموں کے کاموں کے آغاز کے لئے فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes