توہین رسالت و توہین قرآن کے واقعات وقوع پذیر ہونا لمحہ فکریہ ہے شہزاد الہی ایڈووکیٹ

Published on February 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

قصور ( یواین پی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کے ممبر شہزاد الہی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں آئے روز توہین رسالت و توہین قرآن کے واقعات وقوع پذیر ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ جرمنی مقیم محمد رضا نامی مرتد و گستاخ جس طرح توہین آمیز ویڈیو شئیر کر رہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ گستاخ سروس موڑ محلہ ولی آبادی گجرات کا رہائشی تھا اب جرمنی میں مقیم ہے اپنے یوٹیوب چینل اور ایکس مسلم ساحل کے ذریعے توہین امیز ویڈیوز شئیر کر رہا ہے اور اس نے اپنی ویڈیو میں 10 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو مرتد کرنے کا نہ صرف دعویٰ کیا بلکہ جشن منایا ہے۔ اسکے خلاف 2 مقدمات درج ہوئے ان میں سویڈن واقعہ اور جڑانوالا کے واقعہ میں ملوث ہونے کے شواہد پائے جاتے ہیں۔ ملعون نے ایک مہم چلا رکھی ہے کہ جو توبہ نعوذ بااللہ قرآن باک کو نذر آتش کرے گا اسے لاکھوں روپے انعامات سے نوازہ جائے گا۔ یہ مرتد شخص ایکس مسلم موومنٹ کا نام نہاد لیڈر ہے جو پاکستان میں تیزی سے متحرک ہورہا ہے۔ اور یہ سب کچھ مغربی مملک کی پشت پناہی سے ہورہا ہے۔ یہ مرتد کوئی ہندو یا سکھ نہیں بلکہ ایک مسلم تھا جو اب عیسائی بن چکا ہے جسکے خلاف مفتی عبدالرحمن نعیمی صدر عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت نے مختلف محکمہ جات تھانوں اورایف آئی اے جیسے اداروں میں اندراج مقدمہ کی بابت درخواستیں گزاری ہوئی ہیں۔ اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی اس غلیظ اور ناپاک شخص کے خلاف کاروائی کرنے کی بابت بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ 17 فروری کو انکی تحریک کے مجاہدین نے رضا نامی گستاخ کے گھر کو نذر آتش کیا جوکہ ناکافی ہے ۔ میری تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت وقت سے گزارش ہے کہ اس مرتد گستاخ اور غلیظ انسان کو اور اسکی فیملی جو ملک سے مفرور ہے کو گرفتار کرکے قانون کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ تاکہ آئندہ یہ ملعون شخص لوگوں کے لئیے عبرت بن سکے اور کوئی بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پاک کی شان میں گستاخی کرنے کی کوشش کرتے بھی کانپ جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes