شیخوپورہ ، ڈکیتی کے 43 مقدمات میں مطلوب ساجی ڈکیت گینگ گرفتار،بوسیدہ دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی

Published on February 23, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) ڈکیتی اور راہ زنی کے 43 مقدمات میں مطلوب ساجی ڈکیت گینگ گرفتار لاکھوں روپے نقدی موٹر سائیکلیں قیمتی موبائلز فون برآمد تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری کارروائیوں کے دوران ساجد اور ساجی ڈکیت گینگ کو حراست میں لے لیا دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے 3لاکھ روپے نقدی 2موٹر سائکلیں اور قیمتی موبائلز فون برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے گرفتار ملزمان ڈکیتی اور راہ زنی کے 43مقدمات میں مطلوب تھے تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عامر رفیق اور محمد طفیل کو گرفتار کیا جنکے قبضے سے 300 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔بوسیدہ دیوار گرنے سے 3 بچے شدید زخمی ہسپتال منتقل بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کے نواحی علاقہ بٹھل میں اچانک بوسیدہ دیوار گرنے کے باعث3 بچے شدید زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122کی امداد ٹیم نے زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں میں ابیہا،یاسر حریا یاسر اور نوال فاطمہ شامل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes