ریاست میں پائیدارترقی کے فروغ آزادجموں وکشمیریونیورسٹی اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے مابین  معاہدہ 

Published on February 29, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

مظفرآباد (یواین پی)شواہد پر مبنی تحقیق کے فروغ اور پالیسی ساز اداروں کومعاشرتی واقتصادی مسائل کے موثر حل کے لیے کی جانی والی فیصلہ سازی میں معاونت فراہم کرنے کی غرض سے یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر مظفرآباد اور حکومت آزادکشمیر کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے مابین ایک تاریخی معائدے پر دستخط ہوگئے سٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عامر لطیف اعوان اور ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر رؤف احمد جنجوعہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات/جنرل محترمہ مدحت شہزاد کی موجودگی میں مفاہمت کی اہم یاداشت پر باضابطہ طورپردستخط کیئے۔معائدے کے مطابق یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات باہمی اشتراک سے آزادخطے کو درپیش سماجی واقتصادی چیلنجز اوردستیاب مواقعوں سے متعلق طے شدہ موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پالیسی پیپرزکی تیاری اور سیمینارز کا انعقاد کریں گے جن کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو درپیش پالیسی مسائل کے حل کے لیے تحقیق پر مبنی حل تجویز کرنا ہے۔دونوں ادارے ان اہم موضوعات پر تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ باقاعدہ گفت وشنید کی نشستیں، آگاہی سیمینارز کا انعقاد کرتے ہوئے ان پر ہونے والی پیشرفت کی تقریب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری مدحت شہزاد،وائس چانسلر جامعہ کشمیر ڈاکٹر کلیم عباسی،سکرٹری پی این ڈی عامر الطاف اعوان ڈائریکٹر اوریک جامعه کشمیر ڈاکٹر روف احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں حکومتی سیکرٹری صاحبان،منسٹری آف انوائرمنٹ کے ذمہ داران،محکمہ منصوبہ بندی کے آفیسران سمیت جامعہ کشمیر کے ڈین حضرات،پرنسپل آفیسران،سربراہان تدریسی شعبہ جات و دیگر اعلیٰ انتظامی آفیسران نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes