لیسکو اوکاڑہ ڈویژن کی اکتوبر 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری

Published on November 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی ) لیسکو اوکاڑہ ڈویژن کی جانب سے ماہ اکتوبر میں 147 بجلی چوروں کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے ان پر مقدمات درج کروائے گئے
جن میں سے 27 بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کروایا گیا ان کو تین لاکھ یونٹس کے بل ڈالے گئے 73 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا اور 13 لاکھ کی ریکوری بھی کر لی گئی ۔ ایکسین لیسکو اوکاڑہ ڈویژن انجینئر میاں طارق بشیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ماہ اکتوبر میں 100% ریکوری کی ہے ۔ اوکاڑہ ڈویژن میں تین ہزار نیو کنیکشنز لگائے گئے ہیں اور دو ہزار سے زائد خراب میٹر میٹر بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں ۔راوی ریور بلیٹ کی مکمل چیکنگ اور چوری کا خاتمہ کیا گیا ہے اور 20 فیڈرز کی کومنگ کی گئی اس کے علاوہ 6 فیڈرز کی مینٹینس مکمل کرلی گئی ہے اورڈیڈ ڈیفالٹرز سے 50 لاکھ ریکوری کی گئی ہے۔ ایکسین لیسکو اوکاڑہ ڈویژن انجینئر میاں طارق بشیر کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف بلا تفریق اپریشن جاری رہے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme