شیخوپورہ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وویمن ڈے کے موقعہ پر درگئی گل فارسٹ پارک آمد

Published on March 9, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وویمن ڈے کے موقعہ پر درگئی گل فارسٹ پارک آمد وزیر اعلی نے سئینر وزیر مریم اورنگزیب کے ہمراہ برگد کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا شجرکاری مہم میں 2ہزار طالبات اور خواتین نے مختلف اقسام کے پودے لگائے شیخوپورہ میں ویمن ڈے کے موقعہ پر خواتین نے بیک وقت 12 ہزار پودے لگانے کا منفرد اعزاز حاصل کیا وویمن ڈے کے موقعہ پر صوبہ بھر میں 6لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ موسم بہار میں مجموعی طور پر1 کروڑ 40 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اسکے علاوہ دریاؤں کے کناروں پر بھی بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائیگی اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نو از نے خواتین، طالبات اور سکاؤٹ بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی جبکہ سینیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق۔چیف سیکرٹری۔ سیکرٹریز،کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy