کوئٹہ دھماکے کے پیچھے بھارتی سازش لگتی ہے،پرویز رشید

Published on August 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

333
لاہور(یواین پی)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قابل افسوس اور پڑوسی ملک بھارت کی سازش قرار دیا۔وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے پیچھے بھارتی سازش لگتی ہے ۔ دہشت گرد اور انکے سہولت کار بچ نہیں پائیں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کوئٹہ دھمکاکے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اسکول کے بچوں کے بعد وکلاء ، صحافیوں اور پولیس کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا دہشت گرد پاکستان میں غیر معمولی صورتحال ظاہر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور حکومتی ادارے ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes