جہانگیر ترین گروپ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Published on August 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments


ترین گروپ کے چند ارکان سے حکومتی نمائندوں کی ملاقات کا بھی انکشاف
اسلام آباد(یواین پی)تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مشتمل جہانگیر ترین گروپ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔یواین پی کے مطابق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں ںے حکومتی عہدوں سے اجتماعی استعفوں سمیت دیگر تجاویز پر غور شروع کردیا۔اس حوالے سے جہانگیر ترین کی لودھراں سے لاہور واپسی پر گروپ کا اہم ترین مشاورت اجلاس منعقد ہوگا جس میں مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں دو صوبائی وزیر، وزیر اعلی کے دو معاونین خصوصی، دو مشیر، دو پارلیمانی سیکریٹری، ایک چیئرمین اتھارٹی سمیت مجموعی طور پر 30 ارکان شامل ہیں جن میں 9 ایم این اے اور 21 ایم پی اے ہیں۔دوسری جانب ترین گروپ کے چند ارکان سے حکومتی شخصیات کے خفیہ رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے اور ترین گروپ کے چند ارکان کی جانب سے گروپ سے علیحدگی کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes