درجہ چہارم کا ملک زمان نامی بلدیہ کا ملازم ڈسپوزل انچارج کے عہدے پر براجمان

Published on March 15, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

پتوکی (یواین پی)تحصیل انتظامیہ کی نااہلی درجہ چہارم کا ملک زمان نامی بلدیہ کا ملازم جو کہ آج کل ڈسپوزل انچارج کے عہدے پر براجمان ہے انتظامیہ کو سب اچھے کی غلط رپورٹیں دینے لگا، ملک زمان نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور سیاسی لیڈران کو پتوکی ہلہ روڑ پر سیوریج کا 70 فی صد مسئلہ حل کرنے اور 30 فی باقی رہ جانے کی جھوٹی رپورٹ دے رکھی ہے، جبکہ حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے، گزشتہ 3 ماہ کے عرصے میں پہلے شاہزیب اور پھر افضل نامی ٹھیکیدار ہلہ روڑ پر غلط بریفنگ اور صرف واٹس اپ پر صفائیاں دیکھا کر ہلہ روڑ سیوریج کی صفائی کی مد میں سرکاری خزانے کو ٹیکا لگاتے رہے اور اب باری ملک زمان نامی درجہ چہارم کے ملازم کی ہے، جبکہ تحصیل انتظامیہ کا اس سارے معاملے پر اپنی آنکھیں بند رکھنا مجرمانہ غفلت ہے،اگر میں اصل حقائق سے آگاہ کرتا چلوں تو عرصہ تقریبا 6 ماہ قبل سے ہی ہلہ روڑ پر دونوں اطراف کی سیوریج لائنیں (طاہر ستار وڑائچ والی گلی سے رشید کالونی تک بند ہے جبکہ دوسری طرف کی لائن بابا نواز آرے والے سابقہ ممبر کے سامنے والے ہول سے لے کر انصاف کانٹے تک) تاحال بند ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes