اوکاڑہ ؛ باپ بیٹی ملک میں افرا تفری پھیلانا چا ہتے ہیں؛قمر مان کائرہ

Published on April 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر مان کائرہ نے کہا کہ باپ بیٹی ملک میں افرا تفری پھیلانا چا ہتے ہیں۔ پی پی پی نے اداروں کے تقدس کے لیے اپنے لیڈر کی قربا نی دی ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ پر کو ئی انچ نہیں آنے دی اور اداروں کاوقار بحال کیا نواز شریف اگر جمہوریت کی پیداواہو تے تو کبھی بھی جمہوریت سے بغاوت نہ کر تے لیکن ڈکٹیٹر کی پیداو ار کو صرف کرپشن پیاری تھی آج جس شخص کو عوام ڈکٹیٹر کہتی ہے اسکا سیاسی بیٹانواز شریف نے ملک کو اربوں ڈالر کا مقروض کر دیا اگر یہ پیسہ پاکستان میں پر لگا ہو تا تو ملک میں خوشحالی آتی لیکن اس نے یہ قرضہ ٹیکنکل طریقہ سے ملک سے با ہر بھیج کر ملک کو تبا ہی کے دھانے لا کھڑا کیا ہے اس نے عوام کے ووٹوں کی تزلیل کی ہے یہ ابھی عوام کے ووٹ کی بات کر تا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ڈالر زیادہ سے زیا دہ 85روپے کا تھا لیکن اب 117روپے کا ہے اس کا بوجھ کس پر ڈلے گا؟؟؟ عوام سے مو جودہ حکمران دو وقت کی رو ٹی بھی چھین رہے ہیں اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے اوکاڑ ہ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے سابق اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اِظہار الحق طور ایڈووکیٹ ،نواب طارق خان پٹھان ،ریاض نا گوری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عوام کی دھڑکن پی پی پی ہے عوام نے دیکھ لیا ہے کہ کون ملک و قوم کے لیے بہتر ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy