جمہوری مسائل کو آلے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کر تے ہیں ، چینی وزارت خارجہ

Published on March 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

بیجنگ (یوا ین پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے پیر کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں جنوبی کوریا کی میزبانی میں جمہوری سمٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے ہمیشہ نظریاتی طور پر لکیریں کھینچنے اور جمہوریت کے مسئلے کو آلے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔ آج کی دنیا میں یہ نہیں چاہیئے کہ جمہوریت کے نام پر تقسیم پیدا کی جائے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پر یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات کی جمہوریت کو فروغ دیا جائے۔ چین باہمی احترام کی بنیاد پر جمہوریت اور دیگر معاملات پر دوسرے ممالک کے ساتھ تبادلے اور باہمی سیکھنے کے لئے تیار ہے اور مشترکہ طور پر انسانیت کے لئے جمہوریت کے حوالے سے نئے کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ دنیا کے تمام ممالک کو بین الاقوامی ماحول کو کمزور کرنے کے بجائے ہم آہنگی اور فائدہ مند تعاون کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme